۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ نماز عید قربان در کنگان

حوزہ / ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ نے امریکہ میں ہفتہ انسانی حقوق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اامریکی انسانی حقوق، صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور بدترین مذاق ہے کیونکہ امریکہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر کنگان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمود محمودی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے عشرہ امامت و ولایت کے اغاز کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صریحاً فرمایا ہے کہ "پیغام غدیر کو دوسروں تک پہنچانا قیامت کے دن تک تمام امت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے"۔

شہر کنگان کے امام جمعہ نے کہا: عید قربان کے اعمال میں سے ایک قربانی کرنا ہے اور اس کی اہمیت کے لیے یہی کافی ہے کہ روایات میں آیا ہے کہ قربانی کے خون کا پہلا قطرہ قربانی کرنے والے کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے امریکہ میں ہفتہ انسانی حقوق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکی انسانی حقوق، صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور بدترین مذاق ہے کیونکہ امریکہ خود انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والوں میں سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .